How to write Urud on Facebook

اردو لکھنا نہایت آسان ہے، میں آپ کو دو طریقے بتاتا ہوں ان میں سے جو آپ کو مناسب لگے آپ وہی استعمال کر سکتے ہیں

١) آپ ''پاک اردو انسٹالر'' کو انسٹال کر لیں اس کے بعد آپ جہاں چاہیں اردو میں لکھ سکتے ہیں، انسٹالر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یہاں استعمال کا طریقہ بھی دیا ہوا ہے اگر کوئی مسئلہ ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں.

http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php

اس میں تھوڑا سا ٹائم شروع میں لگے گا ہاتھ بیٹھنے میں لیکن پھر آسان ہو جائے.

٢) دوسرا طریقہ ذرا شارٹ کٹ ہے، اور وہ یہ ہے کہ گوگل نے ایک ٹرانسلٹریشن سروس شروع کی ہے جس میں آپ اگر رومن میں لکھیں تو گوگل اسے اردو حروف میں تبدیل کر دیتا ہے مثلآ اگر میں اس کے اندر لکھوں
"kaisay" تو وہ خود بخود اسے "کیسے" میں تبدیل کر دے گا.

ٹرانسلٹریشن یہاں پر کی جا سکتی ہے، اس کے پہلے خانے میں زبان کو منتخب کر لیں یعنی اردو اور پھر لکھ کر دیکھیں
http://www.google.com/transliterate
-------------------------------------------------
'آئی فون' ، 'آئی پیڈ' اور 'آئی پاڈ' کے صارفین
Urdu Writer
ڈاؤن لوڈ کریں


-----------------------------------------------
تو پھر اردو کو اردو حروف میں لکھنا شروع کیجیے. اور پھر اردو میں ہی لکھ کر کمنٹ کیجیے.
 

No comments:

Post a Comment